BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
کوہاٹ: اولڈ پولیس لائنز کی مسجد پر بارود سے بھری گاڑی سے حملہ، پانچ اہلکاروں سمیت 16 ہلاک
پاکستان میں صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پولیس لائن کی سابقہ عمارت کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق بارود سے بھری گاڑی عمارت کے ساتھ ٹکرائی گئی ہے۔
حوثیوں کی برق رفتار پیش قدمی اور بڑھتی ہوئی عسکری طاقت سعودی عرب کے لیے ’بھیانک خواب‘ کیوں؟
حوثیوں کی برق رفتار پیش قدمی کے پیچھے کیا عوامل چھپے ہیں اور سعودی عرب کو کس مشکل فیصلے کا سامنا ہے؟
کیمرون او رائلی: جمائما خان کے ارب پتی شوہر کون ہیں؟
جمائما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی تقریب کی بہت سی تصاویر پوسٹ کر کے اپنے فالوورز کو اس تقریب کی ایک جھلک دکھائی ہے۔
لائیو, یمن میں حکومتی فورسز اور حوثیوں میں جھڑپیں، کم از کم 63 افراد ہلاک: ایران کے خلاف جنگ میں شرکت کے لیے فوج نہیں بھیجیں گے، جنوبی کوریا
یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی گروہ کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 63 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے واضح کیا ہے کہ اُن کا ملک ایران کے خلاف کسی جنگ میں نہ تو حصہ لے گا اور نہ ہی کسی غیرملکی تنازع میں مداخلت کرے گا۔
’اسامہ بن لادن کی تعریف‘: طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز واپس لے لیا گیا
تاہم، لیمبتھ پیلس کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب سنہ 2007 کے ان بیانات کی طرف توجہ دلائی گئی جن میں طاہر اشرفی نے القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کو ’روس، امریکہ اور برطانیہ کے خلاف اسلام کے لیے لڑنے والا مجاہد‘ قرار دیا تھا۔
’میں 11 برس تک اس کینسر کے لیے کیمو تھراپی کرواتی رہی جو مجھے تھا ہی نہیں‘
بیکی جونز محض 21 برس کی تھیں جب انھیں بتایا گیا کہ اُنھیں دماغ کا ایسا کینسر لاحق ہے جس کا علاج ممکن نہیں اور اُن کی زندگی کے صرف چند ماہ باقی ہیں۔ اب 34 سالہ بیکی جونز کو حال ہی میں معلوم ہوا ہے کہ انھیں کبھی کینسر تھا ہی نہیں۔
کراچی میں خاتون اور اُن کے تین بچوں کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم ’فرار کی کوشش‘ کے دوران ہلاک
کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک خاتون اور اُس کے تین بچوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔
حمل، زچگی اور جسمانی تبدیلیاں: ’کیا کترینہ بچے کی پیدائش کے اگلے ہی دن جم چلی جاتیں؟‘
’یہ لوگ آخر ہوتے کون ہیں؟ جب دیپیکا حاملہ تھیں اور اُن کا وزن زیادہ نہیں بڑھا تو لوگوں نے کہا کہ ان کا حمل والا پیٹ جعلی ہے۔اور اب کترینہ کیف کا حمل اور زچگی کے دوران کچھ وزن بڑھ گیا ہے تو اچانک کہا جا رہا ہے کہ 'اُن کی کشش ختم ہو گئی۔‘
20 بلیوں کو بے رحمی سے ہلاک کرنے والا ملزم پولیس نے کیسے پکڑا؟
انڈیا کے شہر ممبئی کی پولیس نے ایک 40 سالہ ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے شہر کے علاقے چیمبور میں آوارہ بلیوں اور ان کے بچوں کو بے رحمی سے ہلاک کیا ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































