آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
BBC News, اردو - صفحۂ اول
لائیو, امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات رات گئے تک جاری، معاہدہ ہونے یا نہ ہونے سے ٹرمپ کو ’فرق نہیں پڑتا‘
اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات کئی گھنٹوں سے جاری ہیں۔ اس دوران تکنیکی ماہرین کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی ہے جبکہ تحریری مسودوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم ایرانی فوج کے بقول آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار ہے۔
اہم خبریں
امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں براہ راست مذاکرات: ’کسی نتیجے تک پہنچنے میں وقت لگ سکتا ہے‘
یہ 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد پہلا موقع ہے کہ ایرانی اور امریکی وفود اعلیٰ سطح پر آمنے سامنے بات چیت کر رہے ہیں۔ پاکستان کو اس تاریخی لمحے کی میزبانی کا موقع ملا ہے۔
’ہم دوست نہیں بھائی ہیں‘: ایرانی عوام کی پاکستان سے امیدیں مگر امریکہ پر عدم اعتماد
اگرچہ ایرانی قیادت کی جانب سے سرکاری سطح پر دو ہفتے کی جنگ بندی اور اسلام آباد میں امریکہ و ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے پاکستانی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا جا رہا ہے، تاہم عوامی سطح پر عام ایرانیوں کے جذبات اور رائے حکومتی مؤقف سے قدرے مختلف دکھائی دیتی ہے۔
جے ڈی وینس: اسلام آباد میں موجود امریکی نائب صدر کو کس مشکل صورتحال کا سامنا ہے؟
جے ڈی وینس کو اُن کی نائب صدارت کی مدت کی سب سے مشکل ذمہ داری دی گئی ہے، ایک ایسی ذمہ داری جس میں فائدہ محدود ہے مگر ناکامی کی صورت میں نقصان بہت زیادہ۔ ٹرمپ نے انھیں ایک مشکل ذمہ داری سونپی ہے اور اب وینس پر دباؤ ہے کہ وہ صدر کے لیے ایک کامیابی حاصل کریں، مگر ایسا کرتے ہوئے اپنے سیاسی مستقبل کو بھی نقصان نہ پہنچنے دیں۔
’باہمی دفاع کے معاہدے‘ کے تحت پاکستانی جنگی طیارے سعودی عرب پہنچ گئے: سعودی وزارتِ دفاع
سعودی وزارت دفاع کی طرف سے سنیچر کو ایکس پر جاری تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی طیاروں کی تعیناتی دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے مشترکہ سٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت عمل میں آئی ہے۔
بیوی سے جبری طور پر 120 مردوں سے سیکس کروانے کا الزام، سویڈن میں مقدمے کا آغاز
سویڈن میں ایک ایسے مقدمے کا آغاز ہوا ہے جس میں ایک خاتون کا الزام ہے کہ ان کے 61 سالہ سابق شوہر نے انھیں 120 سے زیادہ مردوں سے سیکس کرنے پر مجبور کیا تھا۔
امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پانچ ممکنہ بڑے اختلافی نکات کیا ہو سکتے ہیں؟
ایران کے لبنانی اتحادی مسلح گروہ حزب اللہ کے خلاف جاری اسرائیلی کارروائیاں مذاکرات کو شروع ہونے سے پہلے ہی متاثر کرنے کا سبب بن رہی ہیں۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس حوالے سے خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر یہ کارروائیاں جاری رہیں تو مذاکرات بے معنی ہو جائیں گے۔‘
عالمی میڈیا، وفود کی آمد اور سخت ترین سکیورٹی کے درمیان پاکستان کا دارالحکومت کیا منظر پیش کر رہا ہے؟
ایک طویل عرصے کے بعد اس نوعیت کی میزبانی کرنے والا اسلام آباد معمول سے ایک بہت مختلف تصویر پیش کر رہا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے جڑواں شہروں میں عام تعطیل ہے۔ اس لیے سڑکوں پر گاڑیوں کا رش معمول سے بہت کم نظر آ رہا ہے۔
مذاکراتی وفود کے طیاروں کی براہ راست ٹریکنگ اور ’میناب 168‘ کی نشستوں پر رکھے سکول بیگ اور بچوں کی وائرل تصاویر
اس تصویر میں طیارے کی نشستوں پر چار بچوں کی تصاویر رکھی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ہر تصویر سکول بیگ کے اوپر رکھی گئی ہے اور ساتھ ہی ہر سیٹ پر سفید رنگ کا ایک پھول بھی رکھا ہوا ہے۔
انسان کے زمین سے سب سے زیادہ دوری کے سفر کا ریکارڈ بنانے کے بعد آرٹیمس دوم کی بحفاظت واپسی
امریکی خلائی ادارے ناسا کے آرٹیمس دوم مشن کے خلا باز چاند کی جانب اپنے دس روزہ تاریخی سفر کی تکمیل کے بعد بحفاظت زمین پر پہنچ گئے ہیں۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں