BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, ٹرمپ تیسری بار سفارت کاری سے غداری کر رہے ہیں، امریکی صدر نے ثابت کیا کہ وہ مذاکرات کے اہل نہیں: مشیر رہبر اعلیٰ
ایران کے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے ایکس نیٹ ورک پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ مذاکرات کار کے اہل نہیں ہیں اور دیگر مقاصد کے حصول کی کوشش کر رہے ہیں۔‘ امریکی وزیرِ دفاع نے یہ بیان دیا تھا کہ ’امریکہ کے پاس ہتھیاروں کے وافر ذخائر موجود ہیں اور اگر ضرورت پیش آئی تو وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔‘
افغانستان کا روس سے ’فضائی دفاعی نظام‘ کا معاہدہ: ’پاکستان دوبارہ حملہ کرنے کی جرات نہیں کرے گا‘، طالبان وزیر دفاع
کابل میں ایک معتبر ذریعے نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ طالبان حکومت کے وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب مجاہد نے روس کے دورے کے دوران ماسکو کو اس بات پر آمادہ کر لیا کہ وہ ان کی حکومت کو جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرے۔
’ماہواری کے خون کو چہرے پر لگا کر طالبان سے جان بچائی‘، ایورسٹ سر کرنے والی ذکیہ احمد کی کہانی
آسٹریلیا میں بطور پناہ گزین رہنے والی 30 سالہ ذکیہ نے 21 مئی کو 8,848 میٹر بلند چوٹی پر قدم رکھ کر تاریخ رقم کی۔
خانیوال میں مبینہ طور پر غیر فطری سیکس کے نتیجے میں خاتون ہلاک، ملزم شوہر چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں
مقدمے کی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم نے اپنی بیوی کے ساتھ اُس وقت دو مرتبہ غیر فطری طریقے سے سیکس کیا، جب ان کے مخصوص ایام چل رہے تھے۔
دہلی جم خانہ بند کرنے کا فیصلہ، وہ مقام جہاں تقسیمِ ہند سے قبل پاکستان اور انڈیا کے فوجی افسران آخری بار ملے
گذشتہ ہفتے وفاقی حکومت، جو اس 27.3 ایکڑ اراضی کی مالک ہے جس پر یہ 113 سال پرانا کلب قائم ہے، نے اسے 5 جون تک خالی کرنے کا حکم دیا اور کہا ہے کہ یہ زمین ’دفاعی انفراسٹرکچر اور دیگر اہم عوامی سلامتی کے مقاصد‘ کے لیے درکار ہے۔
عورتیں مردوں کے مقابلے میں زیادہ عرصہ کیسے زندہ رہتی ہیں؟
جانوروں پر ہونے والی تحقیق سے بھی یہ اشارہ ملتا ہے کہ نر جانور خصی کیے جانے کے بعد زیادہ عرصہ زندہ رہ سکتے ہیں۔
’یقین نہیں تھا جیل سے زندہ نکل آؤں گا‘: سعودی عرب میں 34 کروڑ روپے دیت ادا کرنے والے انڈین شہری واپس وطن پہنچ گئے
نئی ملازمت شروع کیے ابھی صرف 28 دن ہی ہوئے تھے کہ انھیں ایک 17 سالہ مفلوج لڑکے کی دیکھ بھال کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی۔ اسی دوران عبدالرحیم پر اپنے مالک کے بیٹے کے قتل کا الزام عائد کر دیا گیا۔
انور مقصود: ’لوگ پوچھتے ہیں دو ہفتے پہلے اسلام آباد میں جو ہوا وہ 15 سال پہلے کیسے لکھ دیا؟‘
بی بی سی اردو سے گفتگو میں انور مقصود نے کہا کہ انھوں نے 67 برس میں جو کچھ لکھا، یہ سوچ کر لکھا کہ جب تک پاکستان ہے، حالات زیادہ نہیں بدلیں گے۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ انڈیا سے ان کےدوست آج بھی فون کر کے پوچھتے ہیں کہ ’یہ معین کی ڈبنگ کون کر رہا ہے؟‘ جب انھیں پتہ چلتا ہے کہ یہ کلپ پندرہ سال پرانی ہے تو وہ کافی حیران ہوتے ہیں۔
’جی پی ایس کی خاموش جنگ‘: جو پاکستان سمیت جنگ کے خطرے والے علاقوں میں پروازوں کو متاثر کر رہی ہے
اعداد و شمار کے مطابق جی پی ایس کی جعلسازی اور جیمِنگ ان علاقوں میں بڑھ رہی ہیں جہاں جنگ چل رہی ہو یا فوجی سرگرمی زیادہ ہو، جیسے انڈیا اور پاکستان سمیت بالٹک خلیج، بحیرۂ احمر اور میانمار کے ارد گرد کے علاقے۔ یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا کے دیگر مصروف فضائی راستے بھی جعلسازی یا مداخلت سے متاثر ہوئے ہیں اور اس سال دنیا بھر میں روزانہ اوسطاً 800 سے زیادہ پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
مختصر ویڈیوز
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































