BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, سعودی عرب کا آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی مکمل بحالی کا مطالبہ، پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا بھی اعلان
سعودی وزارتِ خارجہ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک بیان میں اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری جہاز رانی کی آزادی بحال ہونا انتہائی اہم ہے، اور صورتِ حال کو اپنی معمول کی حالت میں واپس لایا جانا چاہیے جیسا کہ یہ 28 فروری سے قبل تھی، تاکہ جہازوں کی محفوظ اور بلا رکاوٹ آمدورفت یقینی بنائی جا سکے۔
ممتا بینرجی: مغربی بنگال میں خاتون رہنما کا اقتدار 15 سال بعد شکست کے دہانے پر کیسے پہنچا؟
مغربی بنگال میں بی جے پی کی فتح نریندر مودی کے 12 سالہ اقتدار کے دوران سب سے اہم کامیابیوں میں شمار کی جائے گی۔ یہ صرف تین مدتوں سے برسراقتدار جماعت کی شکست نہیں بلکہ مشرقی انڈیا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے طویل سیاسی مارچ کی تکمیل کی علامت بھی ہے۔
ٹرمپ کے ’پراجیکٹ فریڈم‘ کے اعلان پر ایران کی دھمکی: آبنائے ہرمز پر تناؤ کیوں بڑھ گیا؟
ٹرمپ کا اعلان ایران کے خلاف ان کے پہلے دیے جانے والے سخت بیانات کے مقابلے میں نسبتاً نرم دکھائی دیتا ہے۔ بلکہ ایسا تاثر بھی ملتا ہے کہ ایران اس آپریشن کا فریق ہے، صدر ٹرمپ نے یہاں تک کہا کہ ’پراجیکٹ فریڈم‘ ایران کی جانب سے بھی کیا جا رہا ہے۔ لیکن ایران اس آپریشن کو اس نظر سے نہیں دیکھتا۔
کیا ساکٹ میں لگا موبائل چارجر واقعی آپ کے بجلی کے بل میں اضافے کا باعث بن رہا ہے؟
پاکستانی سوشل میڈیا پر اس وقت یہ بحث زور پکڑ رہی ہے کہ ملک میں بجلی کی بڑھتی کھپت اور وقتاً فوقتاً ہونے والی لوڈ شیڈنگ کا کروڑوں صارفین کے موبائل فونز کی چارجنگ سے کیا تعلق ہے۔
میشا شفیع کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ نے 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم مشروط طور پر معطل کر دیا
لاہور ہائیکورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ہتک عزت کے مقدمے میں علی ظفر کو 50 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا ماتحت عدالت کا فیصلہ مشروط طور پر معطل کر دیا ہے۔
’اے آئی نے کہا کہ لوگ مجھے قتل کرنے کے لیے آ رہے ہیں، میں ہتھوڑا اُٹھا کر جنگ کے لیے تیار ہو گیا‘
فون میں سے آنے والی ایک خاتون کی آواز انھیں کہہ رہی تھی کہ ’میں تمھیں بتا رہی ہوں کہ اگر تم ابھی متحرک نہ ہوئے تو تمھیں قتل کر دیں گے۔ وہ اسے ایک خودکشی کے طور پر پیش کریں گے۔‘
مالیگاؤں دھماکوں کے 20 برس بعد تمام ملزمان کی بریت جو انڈیا میں پولیس، عدلیہ اور حکومت پر کئی سوال چھوڑ گئی ہے
انڈیا کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے بامبے ہائی کورٹ نے بدھ کے روز سنہ 2006 کے مالیگاؤں سیریل بم دھماکہ کیس کے سبھی چار ملزمان کو بری کر دیا ہے۔
کارگل جنگ: کیا نواز شریف کو زمینی حقائق کا علم انڈین وزیراعظم واجپائی سے ہوا؟
مئی 1999 کے اوائل میں انڈین وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے نواز شریف کو فون کر کے کہا کہ پاکستان نے ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔
’اٹلی اور فرانس جیسا احساس مگر ہجوم کے بغیر‘: وہ یورپی مقامات جہاں آج بھی ’سستی‘ سیاحت ممکن ہے
مشکل حالات کے باوجود کئی ایسے مقامات ہیں جہاں کم خرچ میں یورپ کی سیاحت کا لطف لیا جا سکتا ہے
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
مختصر ویڈیوز
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































