کیا اے آئی کی وجہ سے پاکستان میں فری لانسنگ خطرے میں ہے؟
کیا اے آئی کی وجہ سے پاکستان میں فری لانسنگ خطرے میں ہے؟
پچھلے کچھ سالوں میں پاکستان میں فری لانسنگ، یعنی کسی روایتی نوکری کے بجائے مختلف کلائنٹس کے لیے آزادانہ طور پر کام کرنے کا رجحان ملک بھر میں کافی بڑھا ہے۔ کئی ہزار میل دور بیٹھ کر کام کر کے غیرملکی کرنسی میں کمانے کی کشش نے اسے بہت مقبول بنایا۔ لیکن اب اے آئی کی وجہ سے کئی ایسے کام جو فری لانسرز کر رہے تھے، آہستہ آہستہ آٹومیٹ ہوتے جا رہے ہیں۔
اس پس منظر میں اس ہفتے کے سیر بین میں دیکھیے کہ کیا اے آئی پاکستان کے فری لانسرز کے لیے خطرہ ہے، اور کیا پاکستان اپنی پالیسی اور انفراسٹرکچر کے ساتھ اے آئی کے لیے تیار ہے؟
میزبان: عالیہ نازکی
پروڈیوسر: احسن محمود یونس
وژول پروڈیوسر: خالد کرامت



