انڈین میزائل حملوں کا نشانہ بننے والے مقامات پر بی بی سی نے ایک برس بعد کیا دیکھا؟

انڈین میزائل حملوں کا نشانہ بننے والے مقامات پر بی بی سی نے ایک برس بعد کیا دیکھا؟

گذشتہ سال اپریل میں انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک شدت پسند حملے میں 27 افراد کی ہلاکت کے بعد انڈیا نے الزام عائد کیا تھا کہ اس حملے میں پاکستان میں موجود شدت پسند تنظیمیں ملوث ہیں۔ پاکستان نے ان الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

اس کے بعد گذشتہ سال چھ اور سات مئی کی درمیانی شب انڈیا نے پاکستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں تین مقامات پر میزائل حملے کیے اور دعویٰ کیا کہ بہاولپور، مریدکے اور مظفرآباد میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام مقامات حکومتی کنٹرول میں ہیں۔

تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود میڈیا کو ان مقامات سے آزادانہ رپورٹنگ کی اجازت نہیں دی گئی۔ بی بی سی نے ان مراکز کے کنٹرول سے متعلق ضلعی انتظامیہ سے سوالات بھی کیے تاہم کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

اس مختصر جنگ کے ایک سال بعد بی بی سی کے نامہ نگار عمر دراز ننگیانہ اور فرحت جاوید نے ان تینوں مقامات کا دوبارہ دورہ کیا ہے۔

ویڈیو: نئیر عباس اور فاخر منیر