BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو , ’تہران اپنی سات شرائط پر بدستور قائم‘، عباس عراقچی کی صدر اور کابینہ کو امریکہ سے بالواسطہ مذاکرات پر بریفنگ
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے صدر مسعود پزشکیان اور وفاقی کابینہ کو ثالثوں کے ذریعے امریکہ کے ساتھ جاری بالواسطہ مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ ایرانی صدر کے ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق، عباس عراقچی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے وزرا کو مذاکرات اور سفارتی رابطوں میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ہیٹی اور کینیا میں ’طالبان‘ کہاں سے آئے اور کیا ان کا افغانستان سے کوئی تعلق ہے؟
میں افغانستان اور پاکستان میں طالبان سے متعلق خبریں برسوں سے رپورٹ کر رہا ہوں اور اسی سبب ہیٹی میں خود کو ’طالبان‘ کہنے والے گروہ نے میری توجہ حاصل کی۔ تھوڑی سی تحقیق کے بعد مجھے دیگر ویڈیوز بھی ملیں، جن میں عام کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد اپنی گفتگو میں ’طالبان‘ کا لفظ استعمال کر رہے ہیں۔
سہ فریقی سیریز میں غیر متاثر کُن کارکردگی: بابر اعظم کو ’آرام کرنے‘ اور ’آسٹریلیا یا انگلینڈ میں کوچنگ‘ لینے کے مشورے
بابر اعظم کی حالیہ ون ڈے فارم پر سوالات اٹھ رہے ہیں، جنھوں نے سہ فریقی سیریز کی پانچ اننگز میں صرف 118 رنز بنائے۔ ان کی کارکردگی پر سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کے ساتھ حمایت میں بھی آوازیں سامنے آئی ہیں۔ محمد یوسف نے تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کی، جبکہ عماد وسیم اور دیگر سابق کھلاڑیوں نے بابر کی صلاحیتوں اور ماضی کی کارکردگی کا دفاع کیا۔
والد کی وفات، بیٹے کی کینیڈا سے واپسی اور خاندان کے تین افراد کی خودکشی: ’کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا کہ ایسا ہو سکتا ہے‘
یہ خاندان اولڈ پادرا روڈ پر آیورویدک ادویات کا کاروبار چلاتا تھا اور مقامی طور پر مالی طور پر مستحکم سمجھا جاتا تھا۔ تاہم بظاہر خوشحال نظر آنے والے اس خاندان کے تین افراد نے خودکشی جیسا انتہائی قدم کیوں اٹھایا، اس کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہیں۔
تھرپارکر میں ایمبولینس میں آگ لگنے اور دھماکے سے 10 ہلاکتیں: ’میری آنکھوں کے سامنے میرا خاندان ختم ہو گیا‘
پولیس اور محکمہ صحت کے حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون کو ڈلیوری کے بعد پیچیدگی کے باعث نومولود بچی سمیت مٹھی کے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔
ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی شادی پر ’کار اور موٹر سائیکلوں سمیت کروڑوں کے انعامات کا لالچ‘، بھگدڑ سے دو افراد ہلاک
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مسٹر پتلو نے سٹیج پر آ کر اعلان کیا کہ تمام لوگ فوری طور پر گراؤنڈ میں آ جائیں، جس پر لوگوں نے یکدم اندر جانے کی کوشش کی جس سے بھگدڑ مچ گئی اور عقیل نامی شخص موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔
فِلِن کروز میزائل: ممکنہ طور پر سستے اور چھوٹے نئے روسی ہتھیار میں کیا خصوصیات ہیں؟
اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 800 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بتائی جاتی ہے، جبکہ اس کی اندازاً مار 1,200 کلومیٹر ہے، اور یہ انتہائی کم بلندی (200 میٹر سے کم) سے لے کر 6 کلومیٹر تک کی بلندی پر پرواز کر سکتا ہے۔
سکول میں 8 سالہ بچے کا 6 سالہ بچی پر تشدد، اساتذہ اور عملے کے خلاف مقدمہ درج: ’ایک بچہ اتنا سفاک تشدد کیسے کرسکتا ہے؟‘
ہریانہ کے شہر پنچکولا کے ایک سکول میں کلاس روم کے اندر 6 سالہ بچی کے ساتھ 8 سالہ بچے کی مبینہ مارپیٹ کے معاملے میں پولیس نے سکول کے پرنسپل سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ستارہِ امتیاز کے لیے نامزد پہلی پاکستانی ٹرانس جینڈر نایاب علی: تیزاب کے حملے سے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی تک
وزارتِ انسانی حقوق کی جانب سے رواں ماہ جاری کیے گئے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے چار رکنی وفد کی سربراہی وزیرِ مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کریں گے اور اس وفد میں ناب علی ٹرانسجیڈرز کے حقوق کی کنسلٹنٹ کی حیثیت سے شامل کی گئی ہیں۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































