BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
پیرس کیوں جل رہا ہے اور فرانس میں احتجاج پرتشدد کیوں ہوا؟
فرانس میں احتجاجی مظاہرے اور بدامنی کوئی نئی بات نہیں لیکن اس بار پیرس میں متعدد مقامات پر آتش زدگی دیکھنے کو ملی تو آخر یہ مظاہرین کون ہیں؟
ایک شخص چِلّایا ’ٹائیگر بھائی!‘: بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ممبئی میں فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا؟
انڈیا کے شہر ممبئی میں بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ٹائیگر شروف محفوظ رہے تاہم ان کے ڈرائیور فردوس زخمی ہوئے۔
پاکستان کی ’جین زی‘ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیوں کر رہی ہے؟
پچھلے 14 مہینوں کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دو لاکھ 54 ہزار سے زیادہ نئے اکاوٴنٹس کھلے جن میں سے 46 فیصد اکاوٴنٹس 18 سے 30 سال کے نوجوانوں کے تھے۔ لیکن اس رجحان کی وجہ کیا ہے اور کیا پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری واقعی منافع بخش ہے؟
لائیو, بنیامن نیتن یاہو امریکہ کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی انتخابات سے قبل ایک بار پھر بنیامن نیتن یاہو کی ’مکمل حمایت‘ کے اعلان کے چند گھنٹے بعد، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم امریکہ کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
فیصل آباد: پارکنگ سے گاڑی چوری ہونے کی واردات جس کا اختتام کاروباری شخصیت کے قتل پر ہوا
ریحان اشرف، ان کے بھائی اور کزنز جیسے ہی مرکزی دروازے سے پارکنگ ایریا میں داخل ہوئے تو وہاں موجود ایک نجی پارکنگ کمپنی کے ویلیٹ اہلکار نے انھیں سلام کیا اور معمول کے مطابق گاڑی کی چابی طلب کی۔ اس کے بعد گاڑی غائب ہوگئی اور اس کے مالک خود چوروں کے تعاقب میں نکل گئے۔
سلطنت فارس کی 2500 سالہ تاریخ اور ایران کی آخری ملکہ کی سالگرہ کے جشن کے دوران یحییٰ خان کی ’بے چینی‘
14 اکتوبر1971 کو شاہ ایران کی اہلیہ فرح پہلوی کی سالگرہ اور سلطنتِ فارس کی 2500 سالہ تاریخ کا جشن اس دور کی آخری بڑی تقریب تھی جس پر ایک اندازے کے مطابق ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا خرچہ آیا تھا۔ اسے ’صدی کا سب سے بڑا اجتماع‘ بھی کہا جاتا ہے مگر اس دوران یحیی خان اور سوویت یونین کے صدر کے درمیان تناؤ بھی دیکھا گیا۔
حوثیوں کی مبینہ ’مدد‘ اور ’سعودی عرب کی ناراضی کا خطرہ‘: یمن تنازع میں روس کس کا ساتھ دے رہا ہے؟
روسی مبصرین، خواہ کریملن نواز ہوں یا مخالف، اس تنازع سے روس کو حاصل ہونے والے فوائد کی نشاندہی کرتے ہیں، جن میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور یوکرین جنگ سے امریکہ کی توجہ ہٹانا شامل ہے۔
’چھلڑے چھلڑے وال‘ سرائیکی گیت ہے یا پنجابی؟
انسٹاگرام پر حال ہی میں وائرل ہونے والے گیت ’چھلڑے چھلڑے وال‘ نے نہ صرف پاپ موسیقی کے دور میں ایک لوک گیت کو نمایاں مقام دیا ہے بلکہ ایک بحث کو بھی جنم دیا ہے۔ اس گانے سے متعلق ریلز پر ہونے والے تبصروں میں آپ لوگوں کو اس بات پر بحث کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں کہ آیا یہ گانا پنجابی زبان میں ہے یا سرائیکی میں؟
سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف جیت، سلمان آغا کے اشارے اور گیری کرسٹن کی مایوسی کا احوال
سری لنکا کی جانب سے پون رتنائیکے 79، جنیتھ لیانگے 60، کامینڈو مینڈس 44 اور دسن شناکا 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایک موقع پر سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے 68 رنز درکار تھے اور اس کی پانچ وکٹیں باقی تھیں۔ لیکن سری لنکن بلے باز اہم مواقع پر اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































