BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, نیپال کے سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی
بدھ کے روز نیپال میں آنے والے سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 616 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل ہلاکتوں کی تعداد 579 بتائی گئی تھی۔ ادھر چینی سرکاری میڈیا کے مطابق تبت میں ہلاک ہونے والوں کی سرکاری تعداد بڑھ کر سات ہو گئی ہے جبکہ 554 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔
’نور فاطمہ کی لاش دو روز بعد نالے سے برآمد ہوئی‘: گجرات میں کزن پر چار سالہ بچی کے مبینہ ریپ اور قتل کا الزام
27 اگست کو درج ہونے والی ایف آئی آر میں بچی کے والد کا کہنا ہے کہ اُنھیں دوپہر ساڑھے بارہ بجے اپنی اہلیہ کی کال موصول ہوئی کہ بچی گھر میں موبائل فون دیکھ رہی تھی کہ اسی دوران ملزم اسے اپنے ساتھ باہر لے گیا اور کافی دیر گزرنے کے بعد بھی بچی واپس نہیں آئی۔
سیلابی ریلے میں گھرے گھر کی بالکونی میں پھنسے افراد کا کیا بنا؟
بی بی سی ویریفائی نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت یہ افراد اسی مکان میں محصور تھے۔ بی بی سی ویریفائی نے ان کی شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم یہ بتایا کہ خاندان کسی نہ کسی طرح محفوظ رہا۔ ویڈیو میں گھر کی چھت پر موجود ایک شخص مدد کے لیے سرخ دوپٹہ لہراتا دکھائی دیتا ہے۔
19 ماہ کا بچہ جس کے اعضا نے تین زندگیاں بچائیں، کیا کم عمر بچوں کے اعضا بڑوں میں بھی ٹرانسپلانٹ کیے جا سکتے ہیں؟
اعضا عطیہ کرنے کی رضامندی دینے کے بعد ماں نے آخری بار اپنے 19 ماہ کے بچے کو دیکھا۔ اس کے بعد ڈاکٹر اسے آپریشن تھیٹر لے گئے۔ آپریشن تھیٹر کے دروازے بند ہونے کے بعد ماں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
انڈیا کے سکول میں ملالہ کی کتاب پڑھنے والوں پر بجرنگ دل کے کارکنوں نے مبینہ حملہ کیوں کیا؟
انڈیا کے شہر احمد آباد میں ایک سکول کی جانب سے ملالہ یوسفزئی اور این فرینک کی کتابیں اپنے بک کلب سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف طلبہ، پروفیسرز اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کے ایک گروپ نے پرامن احتجاج کے طور پر کتابیں پڑھنا شروع کیں جب ہی ان پر ہندو دائیں بازو تنظیم بجرنگ دل کی جانب سے مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔
انڈیا کا امریکی ساختہ ’جیولن‘ اینٹی ٹینک سسٹم خریدنے کا فیصلہ: ایف 16 لڑاکا طیارے بنانے والی کمپنی کا تیار کردہ یہ ہتھیار کیا ہے؟
جیولن میزائل لانچ کے بعد خود بخود ہدف کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور یوکرین جنگ کے دوران بھی اس کا بکثرت استعمال ہوا ہے۔ 'جیولن' اینٹی ٹینک سسٹم نامی یہ ہتھیار ایف 16 بنانے والی امریکی اسلحہ ساز کمپنی ’لاک ہیڈ مارٹن‘ تیار کرتی ہے۔
یوٹیوب پر اے آئی ڈاکٹرز کے بڑھتے ہوئے گمراہ کن دعوے: بزرگ افراد ان کا آسان شکار کیوں بنتے ہیں؟
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جعلی ڈاکٹرز کی جانب سے دیے جانے والے مشورے کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں اور ’بزرگ افراد کے لیے جان لیوا نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔‘
وہ گاؤں کہ جہاں پر شادی کے لیے لڑکیاں نہ ملنے کی وجہ سے لڑکے خودکشی کر رہے ہیں
انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع جلگاؤں میں شادی کے لیے رشتے نہ ملنے کا مسئلہ سنگین شکل اختیار کر رہا ہے۔ لڑکیوں کی کم ہوتی تعداد کے باعث کئی نوجوان مرد شادی کے لیے شریکِ حیات تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ بعض خاندان رشتہ کروانے والوں اور مالی لین دین کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔
’گراس ماشی‘: کشمیری خاتون جو اپنے ہنر سے جھیل کے نباتاتی فضلے کو آرائشی سامان میں بدل دیتی ہیں
انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون دستکار نے دو سال کی مسلسل محنت اور تجربات کے بعد جھیلوں میں پائے جانے والے پودوں اور گھاس پھوس سے آرائشی اشیا تیار کرنے کا منفرد طریقہ تلاش کیا ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































