غلافِ کعبہ جیسی خطاطی کا شوق کامیاب کاروبار میں کیسے بدلا

غلافِ کعبہ جیسی خطاطی کا شوق کامیاب کاروبار میں کیسے بدلا
وقت اشاعت

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے ایک قدامت پسند گھرانے میں پرورش پانے والی حلیمہ خٹک نے آرٹ کے بارے میں اپنے شوق کو ایک کامیاب آن لائن کاروبار میں بدل دیا۔ اسلامک سٹڈیز کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انھوں نے آن لائن عربی خطاطی سیکھی اور اسلامی فن سے متاثر پینٹنگز فروخت کرنا شروع کیں۔

آج ان کے فن پارے امریکہ، یورپ، سویڈن اور دیگر ممالک بھیجے جاتے ہیں۔