کراچی کی ہتھنی مدھوبالا کا وزن کیوں کم ہوا؟

،ویڈیو کیپشنکراچی کی ہتھنی مدھوبالا کا ماہرین کی زیر نگرانی علاج شروع
کراچی کی ہتھنی مدھوبالا کا وزن کیوں کم ہوا؟
وقت اشاعت

کراچی کے سفاری پارک میں موجود ہتھنی ’مدھوبالا‘ کا وزن کم ہونے اور اس کی ٹانگوں کے پٹھے کمزور پڑنے کے بعد ’فور پاز‘ کے ماہرین کے ٹیم نے اس کا علاج کرنا شروع کردیا ہے۔ جس کے بعد مدھو بالا کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔

جانوروں کی فلاحی تنظیم ’فور پاز‘ کے ماہر ڈاکٹر عامر کے مطابق کراچی کے سفاری پارک میں موجود ہتھنی مدھوبالا کا وزن 200 کلوگرام سے زیادہ کم ہو چکا ہے اور پٹھے شدید کمزور ہونے کے باعث وہ لیٹنے کے بعد خود کھڑی نہیں ہو سکتی، جس کے لیے اسے کرین یا سہارے کی ضرورت پڑتی ہے۔

ان کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران علاج سے مدھوبالا کی حالت میں معمولی بہتری آئی ہے، خون کے تازہ ٹیسٹ میں بیکٹیریا کے انفیکشن کی علامات نہیں ملیں تاہم مدھو بالا کی مکمل بحالی کے لیے فزیکل تھیراپی، پانی کے ذریعے علاج، پاؤں کے زخموں کی دیکھ بھال، ادویات اور جسم میں پانی کی کمی دور کرنے سمیت مزید اقدامات ضروری ہیں جس کے بعد ہے مدھوبالا دوبارہ چلنے کے قابل ہو سکتی ہے۔

دیکھیے ریاض سہیل اور محمد نبیل کی رپورٹ