جاں فدا: ہتھیار چلانے کی تربیت لیتی ایرانی خواتین

،ویڈیو کیپشنایرانی خواتین کے لیے ہتھیار چلانے کی تربیت
جاں فدا: ہتھیار چلانے کی تربیت لیتی ایرانی خواتین
وقت اشاعت

امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے دوران، تہران کے ایک فوجی مرکز میں ایرانی حکومت کی حمایت کرنے والی خواتین کو آتشیں ہتھیاروں کی تربیت لیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ایران نے ایک نیا مرکز قائم کیا ہے تاکہ شہریوں کو امریکہ اور اسرائیل کی افواج کے زمینی حملے کی صورت میں ان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کیا جا سکے۔

حکومت نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران ’جاں فدا‘ کے نام سے یہ اقدام شروع کیا تھا۔ اس پروگرام کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے کیونکہ اطلاعات کے مطابق 18 سال سے کم عمر بچوں نے بھی اس میں شمولیت اختیار کی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے لیے تین کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے، تاہم مخالفین ان اعداد و شمار کی درستگی پر سوال اٹھاتے ہیں۔