ووٹنگ کے دن بھی ٹرمپ کی توجہ ریفلیکٹنگ پول پر مرکوز, برنڈ ڈیبسمن جونئیر، نامہ نگار برائے وائٹ ہاؤس
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج سوشل میڈیا پر خاصے متحرک رہے ہیں اور اپنی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر مختلف امیدواروں کی حمایت میں مسلسل پیغامات پوسٹ کر رہے ہیں۔
وہ اپنے ریفلیکٹنگ پول کی تزئین و آرائش کے منصوبے پر بھی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، جو کل واشنگٹن میں ان کی تقریر کا اہم موضوع تھا۔ یہ وسط مدتی انتخابات سے قبل ان کا آخری عوامی خطاب بھی تھا۔
گذشتہ تقریباً ایک گھنٹے کے دوران ٹرمپ نے اس تالاب کے بارے میں دو مرتبہ پوسٹ کیا، جس کی متنازع تزئین و آرائش پہلے ہی بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔
ایک پوسٹ میں انھوں نے ڈیلی میل کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اخبار نے ان کے آخری انتخابی پروگرام کو غلط انداز میں پیش کیا۔ ٹرمپ کے مطابق یہ ایک ’نیوز کانفرنس‘ تھی، نہ کہ ’تقریر۔‘
ایک اور پوسٹ میں انھوں نے کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس ٹیڈ لیو پر الزام عائد کیا کہ وہ یہ ’بدنیتی پر مبنی، غلط اور ہتک آمیز‘ دعویٰ پھیلا رہے ہیں کہ ٹرمپ اس تالاب کا نام اپنے نام پر رکھنا چاہتے ہیں۔
یہ تالاب اور واشنگٹن میں جاری دیگر بڑے تعمیراتی اور تزئین و آرائش کے منصوبے صدر ٹرمپ کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں اور وہ اکثر ان کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔
تاہم کل تالاب پر ان کی غیر معمولی توجہ نے مبصرین کو حیران کیا، جو یہ سوال اٹھا رہے تھے کہ ایسے بیانات سے انتخابی اعتبار سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب جائزوں کے مطابق بہت سے امریکی ووٹرز کی بنیادی توجہ ملکی معیشت پر مرکوز ہے۔