بھوپال کا 300 سال قدیم شاہی حمام

،ویڈیو کیپشن
بھوپال کا 300 سال قدیم شاہی حمام
وقت اشاعت

انڈیا کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ترک طرز کا ایک شاہی حمام گذشتہ 300 سال سے اپنا کام کر رہا ہے۔ یہ سرد موسم میں دیوالی سے ہولی کے درمیان کھلا رہتا ہے۔ اس کے مالک محمد عتیق کا کہنا ہے کہ چار نسلوں سے وہ اس کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ ہمارے نمائندے مرزا اے بی بیگ نے وہاں کا دورہ کیا اور محمد عتیق سے بات کی۔