مئی کی لڑائی نے انڈیا اور پاکستان کی ساکھ پر کیسا اثر ڈالا؟
مئی کی لڑائی نے انڈیا اور پاکستان کی ساکھ پر کیسا اثر ڈالا؟
ایک سال پہلے سات مئی کو انڈیا نے پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے اندر مختلف مقامات پر فضائی حملے کیے۔ اس کے بعد دونوں ممالک میں چار روزہ ایسی جنگ ہوئی جو پہلے دیکھی نہیں گئی تھی۔ ایسا فضائی جنگ جس میں کسی بھی ملک کے جہاز نے دوسرے ملک کی سرحد پار نہیں کی۔
دونوں ملکوں نے فتح کے دعوے کیے۔ انڈیا نے کہا کہ اس نے اپنے اہداف حاصل کر لیے اور پاکستان نے کہا کہ اس نے دشمن کا منہ توڑ جواب دیا تاہم اس جنگ کے بعد پاکستان بین الاقوامی سطح پر بہت تیزی سے ابھرا۔
اس ہفتے کے سیربین میں اس بات کو جاننے کی کوشش کی گئی ہے کہ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا اور پاکستان کی بین الاقوامی پوزیشن اور پالسیز کس طرح بدلی ہیں۔
میزبان: عالیہ نازکی
پروڈیوسر: عارف شمیم
وژول پروڈیوسر: احسن محمود یونس



