جب مثانے سے تین کلو وزنی پتھری نکالی گئی

،ویڈیو کیپشنڈاکٹروں نے ایک شخص کے مثانے سے تین کلو وزنی پتھری نکال لی
جب مثانے سے تین کلو وزنی پتھری نکالی گئی
وقت اشاعت

سری لنکا میں ڈاکٹروں نے ایک شخص کے مثانے سے 3.1 کلوگرام (6.8 پونڈ) وزنی پتھری نکال لی ہے، جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ یہ اپنی نوعیت کی اب تک ریکارڈ پر موجود سب سے بڑی پتھری ہے۔ یہ آپریشن گذشتہ ہفتے ملک کے مشرق میں واقع شہر ٹرنکومالی کے ایک ہسپتال میں کیا گیا۔