بحیرۂ عرب میں لاپتہ پاکستانی طیارے کی تلاش جاری

بحیرۂ عرب میں لاپتہ پاکستانی طیارے کی تلاش جاری
وقت اشاعت

شارجہ سے کراچی آنے والی کے ٹو ایئرویز کی بوئنگ 737 کارگو پرواز کے لاپتہ ہونے کے بعد بحیرۂ عرب میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پاکستانی بحریہ، فضائیہ، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور دیگر ادارے مشترکہ طور پر طیارے اور اس میں سوار پانچ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔