بدلتی برطانوی سیاست اور تارکینِ وطن پر اس کے اثرات

،ویڈیو کیپشنبدلتی برطانوی سیاست اور تارکینِ وطن پر اس کے اثرات
بدلتی برطانوی سیاست اور تارکینِ وطن پر اس کے اثرات
وقت اشاعت

گزشتہ ہفتے برطانوی سیاست میں کچھ ایسا ہوا جسے ماہرین ایک بڑی تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔ پچھلے ہفتے کے لوکل الیکشنز میں ریفارم یو کے، جو کہ ایک دائیں بازو کی سیاسی جماعت ہے، نے بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کی۔

اِن انتخابات کا براہ راست اثر یہاں برطانیہ میں رہنے والوں کی ہاؤسِنگ، لوکل سروسس، کمیونِٹیز کی حفاظت پر پڑ سکتا ہے اور اِس بات پر بھی کہ مائیگریشن اور امیگرینٹس کے بارے میں گلی محلوں میں بات کیسے کی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق ایک خدشہ یہ ہے کہ ریفارم کی اِس جیت سے ملک میں نسلی تعصب اور تارکینِ وطن مخالف بیانیے کو تقویت مل سکتی ہے۔ اس پس منظر میں جانیے اس ہفتے کے سیربین میں کہ اِن انتخابات کا برطانیہ میں رہنے والی امِیگرنٹ کمیونٹی پر قلیل اور طویل مدت میں کس طرح کا اثر پڑ سکتا ہے اور یہ انتخابات ملک کے بدلتے سیاسی اور معاشرتی لینڈ سکیپ کے کس حد تک عکاس ہیں؟