میراث محل: کشمیر کی معدوم ہوتی روایات کا امین
میراث محل: کشمیر کی معدوم ہوتی روایات کا امین
وقت اشاعت
انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے سوپور میں واقع ’میراث محل‘ میوزیم میں 7,000 سے زائد نوادرات موجود ہیں، جو اس خطے کی معدوم ہوتی روایات کو محفوظ کیے ہوئے ہیں۔
ماہرِ تعلیم عتیقہ بانو کی جانب سے قائم کردہ اس میوزیم میں روزمرہ استعمال کی اشیا، روایتی ملبوسات، مخطوطات اور کاشتکاری کے اوزار نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔ یہ نوادرات کشمیر کی ثقافتی شناخت اور طرزِ زندگی کی ایک جھلک پیش کرتے ہیں، جسے جدیدیت کی وجہ سے خطرات لاحق ہیں۔



