BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری رکھنے پر متفق، محمد بن سلمان اور ٹرمپ کے رابطے کے بعد سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ میں بھی گفتگو
عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ملک اور ایران نے بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے معاہدے تک پہنچنے کے مقصد سے اپنے تکنیکی اور سیاسی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ادھر سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان بھی رابطہ ہوا۔
امریکہ میں لارنس بشنوئی پر مقدمہ: کیا انڈیا اپنی جیلوں میں قید ملزمان کو امریکہ کے حوالے کر سکتا ہے؟
کیا انڈیا کی جیلوں میں بند کسی مجرم کو امریکہ کے حوالے کیا جا سکتا ہے؟ اگر ہردیپ سنگھ نجر کا قتل کینیڈا میں ہوا ہے تو امریکی عدالتیں اس میں کیسے کارروائی کر سکتی ہیں؟ اور کیا اس کارروائی کا انڈیا اور امریکہ کے سفارتی تعلقات پر اثر پڑ سکتا ہے؟ اس رپورٹ میں ان سوالات کے جواب دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
40 سال کی عُمر میں ریٹائرمنٹ: ’ہم نے اپنی جلد آزادی کے لیے باہر کے بجائے گھر کا کھانا کھایا‘
برطانیہ کے جنوبی علاقے میں رہنے والے ایلن اور کیٹی ڈونیگن دونوں اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ بہت سے لوگ ان کے پیسہ خرچ نہ کرنے کو جنون، ایک انتہا پسند سوچ یا پھر ایک پاگل پن سمجھتے تھے، تاہم ایلن کے مطابق ’ہماری پوری توجہ مالی طور پر مستحکم ہونے اور مُشکل حالات سے آزادی حاصل کرنے پر مرکوز تھی۔
دورانِ پرواز کھڑکی ٹوٹنے سے مسافر سر کے بل طیارے سے باہر لٹک گیا
مسافروں کا کہنا ہے کہ رائن ایئر کی ایک پرواز کے دوران ہوائی جہاز کی کھڑکی ٹوٹنے کے بعد ایک شخص سر کے بل تقریباً باہر کھنچ گیا تھا۔
اپنے 15 مریضوں کی جان لینے والے ڈاکٹر کو عُمر قید کی سزا: ’مُجھے لگتا تھا کہ میں اُن کی خدمت کر رہا ہوں‘
برلن کی ایک عدالت نے ایک ڈاکٹر پر ہونے والے مقدمے کا فیصلہ سُناتے ہوئے کہا کہ ’41 سالہ جوہانس ایم (فرضی نام) نے ستمبر 2021 سے جولائی 2024 کے دوران 12 خواتین اور تین مرد مریضوں کو جان بوجھ کر قتل کیا۔‘
’مجھے قتل کرنے کی کوشش کی تو ہزاروں میزائل ایران کو تباہ کرنے کے لیے تیار ہیں‘، ’اسرائیلی انٹیلی جنس رپورٹ‘ پر ٹرمپ کی دھمکی
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں احکامات پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں اور امریکی فوج ایک سال کے عرصے کے لیے، جس میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے، ایران کے تمام علاقوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے تیار اور پوری طرح اہل ہے۔
ٹراوٴٹ مچھلیوں سے مالا مال کشمیر کا دریا موت کی دہلیز پر کیسے پہنچا؟
انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے سُکھ ناگ دریا سے 15 لاکھ ٹن معدنیات نکالے گئے تو دریا کے ساتھ ساتھ گاؤں کے سبھی چشمے بھی خشک ہو گئے۔
’ہمارے پیارے بار بار اسلحے اور مدد کے لیے پکارتے رہے‘: زیارت میں 30 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد لواحقین کا دھرنا
جن 21 پولیس اہلکاروں کو اغوا کے بعد مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کیا تھا، ان کی لاشوں کو زیارت لے جانے کی بجائے کوئٹہ لایا گیا۔ سول ہسپتال کوئٹہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے 13 لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں میں بھیج دیا گیا جبکہ آٹھ اہلکاروں کی لاشوں کے ہمراہ کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک کے علاقے میں دھرنا دیا جا رہا ہے۔
کیا انڈیا روس کی منظوری کے بغیر براہموس میزائل فروخت کر سکتا ہے؟
انڈیا نے ایس-400 روس سے حاصل کیا ہے، جبکہ براہموس انڈیا اور روس کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ ایس-400 ایک دفاعی نظام ہے، جس کا مقصد بیرونی حملوں کو روکنا ہے، جبکہ براہموس ایک جارحانہ ہتھیار ہے، جو دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































