ماہرنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کے خلاف تین افراد کے قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کو سنیچر کے روز ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا تاہم اب ان پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے پر پولیس کی کریک ڈاؤن کے دوران مارے گئے تین افراد کے قتل کے مقدمے میں بھی نامزد کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی کا دعویٰ ہے کہ یہ افراد پولیس کی فائرنگ سے ہلاک تھے اس کے برعکس پولیس کا الزام ہے کہ یہ لوگ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ’بلوائیوں‘ کی فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہوئے
خلاصہ
- کینیڈا کے نئے وزیر اعظم مارک کارنی نے مُلک میں فوری اور قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔
- ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر رہنماؤں کو اگرچہ سنیچر کے روز ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا لیکن اب ان کو ان تین افراد کے قتل کے مقدمے میں بھی نامزد کر دیا گیا ہے۔
- پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغان سرحد پر شدت پسندوں کی جانب سے در اندازی کی کوشش ناکام بنانے ہوئے 16شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
- ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے اہم حریف کو باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں تاہم امام اوغلو ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔
