سڑک پر چلتے شخص پر آسمانی بجلی گرنے کے مناظر
سڑک پر چلتے شخص پر آسمانی بجلی گرنے کے مناظر
وقت اشاعت
امریکہ کے علاقے سٹیٹن آئی لینڈ میں سڑک پر چلتے ہوئے آسمانی بجلی کی زد میں آنے والے ایک شخص نے اس تجربے کو ہولناک‘ قرار دیا ہے۔ تھامس فہمی نے بتایا کہ وہ 27 اگست کو ڈینٹسٹ کے پاس جا رہے تھے کہ اچانک انہیں تیز سفید روشنی کی ایک چمک نظر آئی اور وہ فوراً زمین پر گر گئے۔
ایک مقامی شخص نے ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دی، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انھیں کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی۔



