پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر طے کرنے کا فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر طے کرنے کا فیصلہ
وقت اشاعت
پاکستان کی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے کے اعلان کے بعد جمعے کی شب پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 05 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
وزیر پیٹرولیم کے مطابق 18 جولائی سے اوگرا روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کر کے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرے گا۔



